۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عاشوراء کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عاشوراء حریت و سرفرازی کی ایک لازوال مثال ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عاشورا حریت و سرفرازی کی ایک لازوال مثال ہے۔ کربلا ایک کیفیت، جذبہ، تحریک اور عزم کا نام ہے۔ ظلم و ناانصافی کے خلاف قیام عاشورائی سوچ کی اساس ہے۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ سید الشہداء حضرت امام حسین ع نے کربلا میں پوری انسانیت کیلئے جو اصول اور نقوش چھوڑے ہیں وہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں، چاہے حاکم وقت جتنا طاقتور اور سفاک ہو حق شناس اور حق پرست عدل وانصاف کی خاطر ڈٹ جاتے ہیں، ہم اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل کا حل امام حسین ع کے کردار میں تلاش کرتے ہوئے اور رہنمائی پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگی کو پر سکون بنا سکتے ہیں، واقعہ کربلا معرکہ حق و باطل کی پہچان کرواتا ہے، اسلام کی سر بُلندی کے لئے نواسہ رسول امام عالی مقام حسین ع ابن علی نے قربانی کی وہ عظیم داستان رقم کی جس کی مثال آج تک نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ کربلا کی فکر کے اثرات ہیں کہ آج غزہ کے مظلومین ظالم و جابر اسرائیل کے خلاف پوری قوت و استقامت کے ساتھ نبرد آزما ہیں، واقعہ کربلا میں اس قدر ہدایت، رہنمائی اور جاذبیت ہے کہ وہ ہر دور کے ہر انسان کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔اس واقعہ کے پس منظر میں نواسہ رسول اکرم حضرت امام حسین علیہ السلام کی جدوجہد آفاقی اصول اور پختہ نظریات شامل ہیں، محسن انسانیت، حضرت امام حسین ع نے بزور مسلط کی جانیوالی حکمرانی کو ماننے سے انکار کردیا، اسلامی اصولوں اور بنیادی انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کی نفی پر مبنی جابرانہ نظام کو تسلیم نہ کیا، واقعہ کربلا میں اس قدر ہدایت، رہنمائی اور جاذبیت ہے کہ وہ ہر دور کے ہر انسان کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .